طالبان رجیم دنیا بھر سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صوبہ فراہ میں آباد ہونے والے بے دخل افغان مہاجرین بے روزگاری، طبی سہولیات کی کمی اور انسانی امداد کے فقدان سے پریشان ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
طالبان رجیم دنیا بھر سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کو سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق صوبہ فراہ میں آباد ہونے والے بے دخل افغان مہاجرین بے روزگاری، طبی سہولیات کی کمی اور انسانی امداد کے فقدان سے پریشان ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک سے بے دخل ہونے والے لاکھوں افغان باشندوں کو افغانستان میں سنگین معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ افغان طالبان رجیم واپس لوٹنے والے مہاجرین کوروزگاراوربنیادی ضروریات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ واپس آنے والے افغان مہاجرین کی بڑھتی تعداد امدادی خدمات اورمقامی آبادی پر اضافی دبائو ڈال رہی ہے۔
مہاجرین کے امور کے ماہر محمد جمال کاکہنا ہے کہ طالبان رجیم نے واپس آنے والے مہاجرین کے مسائل فوری حل نہ کئے توافغان عوام کو بڑے انسانی بحران کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق افغانستان واپس لوٹنے والے مہاجرین کی مشکلات سے ظاہرہوتا ہے کہ طالبان رجیم ایک مکمل طور پر ناکام اور نااہل قابض ٹولہ ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *