اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوات میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کم از کم سولہ افراد شہید اور بہت سے زخمی ہوئے۔ سلامتی کونسل نے ایک بیان میں اس واقعے کو دہشت گردی کی گھنائونی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی اور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوات میں حالیہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں کم از کم سولہ افراد شہید اور بہت سے زخمی ہوئے۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان میں اس واقعے کو دہشت گردی کی گھنائونی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *