728 x 90

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود بچے جاں بحق، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 14نومولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے. مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں

آگ نرسری میں ایئر کنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے لگی جس سے نرسری میں موجود 14نومولود بچے زندگی کی بازی ہار گئے. مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ پمز اسپتال کی ایم سی ایچ وارڈ کے تیسرے فلور پر لگی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، امدادی کارروائیوں میں فائربریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 4 ایمبولینسز نےحصہ لیا، حادثے میں 14 بچے مکمل جھلس گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ افسوسناک واقعے میں چودہ بچے جاں بحق ہوگئے۔

سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف سخت ترین کارروائی کا حکم دیا۔

وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت کو معطل کرنے کے بعد انہیں اجلاس سے چلے جانے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے پر ہمارے دل انتہائی مغموم ہیں اور ہم بچوں کے والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos