حکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہ
حکومت نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بجلی کی چوری اور سسٹم لاسز کا اندازہ لگانا ہے۔ اس بارے میں فیصلہ اسلام…

حکومت نے بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کا تکنیکی آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بجلی کی چوری اور سسٹم لاسز کا اندازہ لگانا ہے۔
اس بارے میں فیصلہ اسلام آباد میں بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی اور بجلی چوری کے بارے میں کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
اقتصادی امور کے وزیر احد چیمہ اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تکنیکی آڈٹ کے لیے قواعد و ضوابط کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔


