خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیسجھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او
متفرق

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ (Loss and Damage Fund) کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام کلائمیٹ فنانس…

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ (Loss and Damage Fund) کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام کلائمیٹ فنانس کے حوالے سے ایک ڈائیلاگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں پر زور دیا کہ وہ منظوری، ایکریڈیٹیشن اور فنڈز کی فراہمی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، تاکہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک کو کلائمیٹ فنانس تک زیادہ مؤثر اور تیز رفتار رسائی حاصل ہو سکے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قابلِ اعتماد موسمیاتی موافقت اور آفات سے نمٹنے کے فریم ورک، ابتدائی انتباہی نظام، موسمیاتی حکمتِ عملیوں اور قابلِ عمل منصوبوں کو تشکیل دے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی صلاحیت کا آغاز ملکی معاشی استحکام، مناسب مالیاتی گنجائش اور بیرونی مالیاتی بفرز سے ہونا چاہئے، جبکہ بین الاقوامی تعاون کو قومی وسائل کا معاون ہونا چاہئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں