خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا مویشی منڈی کا اچانک دورہ،زائد وصولیوں پر ٹھیکیدار کے نمائندے گرفتار، پولیس کے حوالے کردیابازارلوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیاپاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کر رہی ہےملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان کے انتظامات مکملایشیائی کھیلوں کا ٹی ٹوئنٹی فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گاامریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے بھارتی نژاد ستیندر جیت سنگھ کو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور منشیات کے جرائم میں مطلوب قرار دے دیاپاکستان کی مدینہ منورہ میں طیبہ بجلی تقسیم اسٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمتپاکستان اپنے دفاع اور افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے، کور کمانڈرز کانفرنس
جھنگ

سرکاری سکولز و ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ غریب عوام کا استحصال ہے، شہباز گجر ایڈووکیٹ

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو مرحلہ وار آؤٹ سورس کرنا غریب عوام…

سرکاری سکولز و ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ غریب عوام کا استحصال ہے، شہباز گجر ایڈووکیٹ

جھنگ: جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کو مرحلہ وار آؤٹ سورس کرنا غریب عوام کے استحصال کے مترادف ہے، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات عوام کو مفت فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

اپنے ایک اخباری بیان میں شہباز گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے اداروں کو کمرشل بنیادوں پر چلانا حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے انحراف ہے۔ ان کے مطابق سرکاری تعلیمی و طبی اداروں کی آؤٹ سورسنگ سے بالخصوص کم آمدنی والے طبقے کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران طبقہ سرکاری تعلیمی اداروں میں یکساں نصاب، نظامِ تعلیم اور ذریعۂ تعلیم کے نفاذ کے لیے اقدامات کرے اور عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

شہباز گجر ایڈووکیٹ نے مزید مطالبہ کیا کہ حکومت سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کا عمل بند کرے اور تعلیم و صحت کے شعبوں میں عوامی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں