خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگیوزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زورصاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دیآج ڈاک کا عالمی دن منایا گیابھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہپاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم
جھنگ

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں سو فیصد میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کا عزم، ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ کا لائسنسنگ سینٹر کا دورہ

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے لائسنسنگ سینٹر کا دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو ای سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے…

ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ میں سو فیصد میرٹ اور شفافیت یقینی بنانے کا عزم، ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ کا لائسنسنگ سینٹر کا دورہ

جھنگ: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر جھنگ سعید اختر دھولکہ نے لائسنسنگ سینٹر کا دورہ کیا اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے امیدواروں کو ای سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں میرٹ اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لائسنسنگ سینٹر میں تمام ڈرائیونگ ٹیسٹ سو فیصد میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر لیے جا رہے ہیں۔

ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا نہیں، بلکہ ایسے ذمہ دار اور اہل ڈرائیورز کو سڑکوں پر لانا ہے جو ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں اور دورانِ ڈرائیونگ اپنی اور دوسرے شہریوں کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ ای سائن ٹیسٹ کی تیاری کے لیے ٹریفک اشاروں اور قوانین کا مطالعہ کریں اور روڈ ٹیسٹ کے دوران ڈرائیونگ کی مہارت، ٹریفک قوانین کی پابندی اور ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کریں۔

ڈی ٹی او جھنگ نے واضح کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے کسی قسم کی سفارش کی بجائے امیدواروں کی مہارت اور اہلیت کو معیار بنایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’کوئی سفارش نہیں، صرف آپ کی مہارت اور میرٹ‘‘ کے اصول کے تحت لائسنسنگ کے عمل کو شفاف بنایا جا رہا ہے، تاکہ سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ اور حادثات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں