خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگیوزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زورصاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دیآج ڈاک کا عالمی دن منایا گیابھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہپاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم
جھنگ

سردار سرجیت سنگھ کنول متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے ممبر منتخب، جھنگ کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی مبارکباد

جھنگ: ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے رہنما سردار سرجیت سنگھ کنول کو متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کا ممبر منتخب کیے جانے پر جھنگ کی مختلف سیاسی،…

سردار سرجیت سنگھ کنول متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے ممبر منتخب، جھنگ کی سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی مبارکباد

جھنگ: ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) منارٹی ونگ کے رہنما سردار سرجیت سنگھ کنول کو متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کا ممبر منتخب کیے جانے پر جھنگ کی مختلف سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے سردار سرجیت سنگھ کنول سمیت پانچ نئے ممبران کی تقرری کی گئی ہے، جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل ان کے بڑے بھائی سردار کرپا سنگھ بھی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبر رہ چکے ہیں۔ سردار سرجیت سنگھ کنول اور سردار کرپا سنگھ، جھنگ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور انجمن تاجران کے سینئر رہنما سردار جسپال سنگھ (سنگھ صاحب شاپنگ سینٹر) کے بڑے بھائی ہیں۔

سردار سرجیت سنگھ کنول کی تقرری پر جھنگ کی جن شخصیات نے مبارکباد پیش کی، ان میں مرکزی صدر انجمن تاجران حاجی دلدار، صدر جھنگ چیمبر آف سمال انڈسٹری کمانڈر صہیب فاروق، کیڈٹ کالج جھنگ کے سی ای او اور سابق ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر عباس عادل، الخدمت کمیٹی کے طارق فاروق صابری، پریس کلب کے سینئر ممبر وحید اختر چوہدری، آصف منور، محمد اکمل ملک، احسن سیال، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر جبار خان، مہر بہادر خان جھگڑ اور حیدر شاہ ایڈووکیٹ سمیت دیگر دوست احباب شامل ہیں۔

مبارکباد دینے والی شخصیات نے امید ظاہر کی کہ سردار سرجیت سنگھ کنول بطور ممبر اقلیتوں سمیت مختلف مذاہب کی وقف املاک کے تحفظ، دیکھ بھال اور متعلقہ معاملات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ متروکہ وقف املاک کی حفاظت اور مناسب دیکھ بھال مذہبی ورثے کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم ہے۔

اس موقع پر سردار جسپال سنگھ نے کہا کہ ان کے خاندان سے مسلسل دوسری بار کسی فرد کا متروکہ وقف املاک بورڈ کا ممبر منتخب ہونا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کے خاندان پر اعتماد قابلِ قدر ہے۔ ان کے بقول، ان کے خاندان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ، دیگر مذاہب کے احترام، محبت اور بھائی چارے کی روایات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں