خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان کسٹمز نے سکھر بیراج پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیوزیر خزانہ کا پائیدار اور برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے عزم کا اعادہوزیراعظم کا فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی استعدادِ کار بہتر بنانے کی ضرورت پر زورصدرٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ سے جلد نکلنے کا عندیہ، یورپ پر کڑی تنقیدپاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026، سفیر پاکستان کی امریکی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوتسہ ملکی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیاوزیراعظم کی وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام اسپتالوں میں طبی سہولیات بہتر بنانے کی ہدایتمالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
جھنگ

سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کا جھنگ، شورکوٹ اور بدھ رجبانہ کا اچانک دورہ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ

جھنگ: سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی صحت کا تحفظ محکمہ لائیو اسٹاک کی…

سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کا جھنگ، شورکوٹ اور بدھ رجبانہ کا اچانک دورہ، ویٹرنری سہولیات کا جائزہ، غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ

جھنگ: سیکریٹری لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات کو معیاری ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی صحت کا تحفظ محکمہ لائیو اسٹاک کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔ فیلڈ کی سطح پر ادویات کی شفاف فراہمی، الٹراساؤنڈ اور مصنوعی نسل کشی کی جدید سہولیات کی مسلسل دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جھنگ، شورکوٹ اور بدھ رجبانہ کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ سیکریٹری لائیو اسٹاک نے واضح کیا کہ محکمہ کے افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے کاغذی کارروائی کے بجائے عملی نتائج اور شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جائے گی۔ فیلڈ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دورے کے دوران سیکریٹری لائیو اسٹاک نے سول ویٹرنری اسپتال شورکوٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الٹراساؤنڈ سروسز، ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ، جبکہ مصنوعی نسل کشی کی سہولیات اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے انہیں فیلڈ میں فراہم کی جانے والی ویٹرنری خدمات، طبی سہولیات اور محکمانہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

بعد ازاں احمد عزیز تارڑ نے بدھ رجبانہ میں مجوزہ ماڈل ویٹرنری اسپتال کی جگہ کا دورہ کیا اور منصوبے کے لیے مقام کی فنی و جغرافیائی موزونیت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ رجبانہ میں ماڈل ویٹرنری اسپتال کے قیام سے علاقے کے مویشی پال حضرات کو جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ وزٹس کی باقاعدہ نگرانی اور انسپیکشن کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جانوروں کے علاج، ادویات کی فراہمی اور ویٹرنری سروسز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر اور ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر کنور محمد نعیم بھی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کے ہمراہ تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں