خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
جھنگ

جھنگ: سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل نوجوانوں کے عصری مسائل کے حل اور پُرسکون معاشرے کی تشکیل میں معاون ہے، ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی

جھنگ : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں ثاقب پنجابی ادبی مجلس کے زیر اہتمام ’’سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوانوں کے عصری مسائل کا حل‘‘ کے موضوع پر ابن خلدون ہال میں…

جھنگ: سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات پر عمل نوجوانوں کے عصری مسائل کے حل اور پُرسکون معاشرے کی تشکیل میں معاون ہے، ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی

جھنگ : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں ثاقب پنجابی ادبی مجلس کے زیر اہتمام ’’سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں نوجوانوں کے عصری مسائل کا حل‘‘ کے موضوع پر ابن خلدون ہال میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے خصوصی لیکچر دیا اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات کو عملی زندگی میں اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر نعیم خان لاشاری، کالج کے پرنسپل پروفیسر مہدی حیات، شعبہ پنجابی کے سربراہ پروفیسر مہر ثقلین شیعب پاتوانہ، شعبہ اردو کے سابق سربراہ پروفیسر صفدر علی شاہ، کالج کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کریں تو نہ صرف ہماری زندگی میں سکون پیدا ہو سکتا ہے بلکہ معاشرتی مسائل میں بھی نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو درپیش موجودہ دور کے مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر سید محمد حبیب عرفانی نے کہا کہ معاشرے میں بہت سے مسائل کی بنیادی وجہ اپنے حقوق اور فرائض سے غفلت برتنا ہے۔ اگر ہر شخص اپنے حقوق اور فرائض کو پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرے تو معاشرتی مسائل میں کمی لائی جا سکتی ہے اور ایک بہتر، پُرامن اور ذمہ دار معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حقوق و فرائض کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنایا جائے اور دوسروں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔ ان کی کردار سازی، اخلاقی تربیت اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کے لیے سیرتِ طیبہ ﷺ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرنا ضروری ہے۔ نوجوان اگر اپنی روزمرہ زندگی میں دیانت داری، برداشت، رواداری، ذمہ داری اور احترامِ انسانیت جیسی اقدار کو اپنائیں تو وہ اپنے مسائل کا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں اور معاشرے کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سیمینار کا مقصد طلباء و طالبات میں سیرت النبی ﷺ سے آگاہی پیدا کرنا، انہیں درپیش عصری مسائل کے حل کے لیے اسلامی تعلیمات سے رہنمائی فراہم کرنا اور ان میں اخلاقی و سماجی ذمہ داریوں کا شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر اس امر پر زور دیا گیا کہ تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی علمی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی اور کردار سازی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں