خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
حکومت کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ پنجابانگور اڈہ کے عوام کی افغان طالبان کی جارحیت کی شدید مذمتوزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحدی واقعے سے متعلق افغان طالبان کا جھوٹا بیان مسترد کر دیاوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاسبین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہارجرمنی میں غیرقانونی اور جرائم پیشہ افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیاافغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت میں تیزی آگئیشزہ فاطمہ کا ورچوئل دنیا میں بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور
پاکستان

علی بابا گروپ کے ساتھ منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ علی بابا گروپ کے ساتھ شروع کیے گئے تمام منصوبوں پر واضح اہداف، متعین مدت اور مؤثر نگرانی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے تاکہ ٹھوس…

علی بابا گروپ کے ساتھ منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ علی بابا گروپ کے ساتھ شروع کیے گئے تمام منصوبوں پر واضح اہداف، متعین مدت اور مؤثر نگرانی کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے تاکہ ٹھوس نتائج حاصل ہوں۔

وہ اسلام آباد میں حکومتی امور میں مصنوعی ذہانت کے استعمال، معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن اور علی بابا گروپ کے ساتھ جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ تمام ضروری اقدامات آئندہ ماہ تک مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ تجارت، برآمدات، زرعی پیداوار، کاروبار میں آسانی اور عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانی زرعی برآمدات کو چینی منڈیوں تک رسائی دینے اور زراعت کے شعبے میں خودکار نظام کو فروغ دینے کے لیے علی بابا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو کینسر کی تشخیص کے نظام اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین کی تجزیاتی بنیادوں پر نگرانی کے نظام پر جلد عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں