بین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی کا پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی میں دلچسپی کا اظہار
بین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی ویئر نے پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے اپنی عالمی مہارت بروئے کار لانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اس دلچسپی کا اظہار ویئر…

بین الاقوامی کان کنی ٹیکنالوجی کمپنی ویئر نے پاکستان کے معدنی وسائل کی ترقی کے لیے اپنی عالمی مہارت بروئے کار لانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
اس دلچسپی کا اظہار ویئر کے ڈائریکٹر جے ڈی سنگلٹن نے آج اسلام آباد میں وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات میں کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع، کان کنی کی جدید ٹیکنالوجی اور تزویراتی تعاون کے امکانات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی پرویز ملک نے معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تعاون کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔


