وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا اجلاس
مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں، زراعت، برآمدات اور ہاؤسنگ کے…

مالیات تک رسائی کی رہبر کمیٹی کا چھٹا اجلاس آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں، زراعت، برآمدات اور ہاؤسنگ کے علاوہ وزیراعظم کی اہم اسکیموں، اپنا گھر، زرخیز۔ ای اور پاکستان میں گاڑیوں کو تیزی سے بجلی پر منتقل کرنے کی اسکیم سمیت ترجیحی شعبوں میں آسان اور سب کے لیے قابل رسائی مالی سہولیات کی فراہمی میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے پاکستان میں گاڑیوں کو تیزی سے بجلی پر منتقل کرنے کی اسکیم پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا، جس کا مقصد دو اور تین پہیوں والی سستی برقی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔


