سیف سٹی جھنگ کی اکتوبر 2026 کی رپورٹ جاری، 15 پر موصولہ 3,915 واقعات پر پولیس رسپانس، خواتین اور بچوں کی 853 شکایات حل، بلڈ بینک کے ذریعے 81 افراد کو خون فراہم
جھنگ: سیف سٹی جھنگ نے اکتوبر 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مانیٹرنگ اور ورچوئل سروسز کے ذریعے شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام…

جھنگ: سیف سٹی جھنگ نے اکتوبر 2026 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، کیمروں کی مانیٹرنگ اور ورچوئل سروسز کے ذریعے شہریوں کے تحفظ، جرائم کی روک تھام اور عوامی سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کو اکتوبر کے دوران خواتین سے متعلق 778 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 723 شکایات کامیابی سے حل کر دی گئیں، جبکہ 11 شکایات پر مقدمات درج کیے گئے اور 44 کیسز تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔
اسی طرح ورچوئل چائلڈ سیفٹی سروس کے ذریعے بچوں سے متعلق 152 کیسز موصول ہوئے، جن میں سے 130 کیسز حل کر لیے گئے، جبکہ 21 کیسز میں مقدمات درج کیے گئے اور 22 کیسز پر مزید کارروائی جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے والے 3,915 واقعات پر پولیس کی جانب سے رسپانس فراہم کیا گیا۔ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے 95 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 81 درخواستوں پر خون کی فراہمی کا انتظام کیا گیا، جبکہ شہریوں کی جانب سے 30 خون کے عطیات بھی فراہم کیے گئے۔
مزید برآں، میری پہچان سروس کے ذریعے شناخت کے لیے موصول ہونے والے پانچوں کیسز کامیابی سے حل کیے گئے، جس سے بچھڑے ہوئے افراد کو ان کے اہلِ خانہ سے ملوانے میں مدد ملی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی اور خصوصی قوانین کی خلاف ورزیوں کے 1,368 کیسز بھی رپورٹ ہوئے، جن پر قانون کے مطابق کارروائی کے لیے نگرانی کی گئی۔
سیف سٹی جھنگ کے مطابق جدید کیمروں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی، پولیس کے بروقت رسپانس اور مختلف ورچوئل سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں مدد مل رہی ہے۔ سیف سٹی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے عوام کو بہتر پولیسنگ اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔


