وزیراعظم کا خطے میں امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے پر پرتگال سے اظہارِ تشکر
وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سکیم تک پاکستان کی مسلسل رسائی کی حمایت کرنے پر پرتگال کا…

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سکیم تک پاکستان کی مسلسل رسائی کی حمایت کرنے پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وہ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کثیر الجہتی شراکت داری کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کی پاکستان کی تجویز قبول کرنے پر پرتگال کے اقدام کو سراہا۔
ملاقات میں فریقین نے سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔


