خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیرسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے امریکہ کو 1-5 سے شکست دے دیپی سی بی کا 38 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلانایس آئی ایف سی اجلاس، صحت اور دواسازی کی صنعت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیالخالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل کی سازش،بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکہ میں انیس سال سے زائد قید کی سزاافغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کے باعث انسانی بحران مزید سنگین ہو گیاامریکہ اور ایران کو اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں، اسحاق ڈاروزیراعظم کی ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت
پاکستان

وزیراعظم کی ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جارحیت کے ایسے غیر…

وزیراعظم کی ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جارحیت کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات، جن میں شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہو، ناقابل قبول ہیں اور یہ علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، برادر ملک سعودی عرب اور وہاں کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع اور اپنے شہریوں اور وہاں مقیم افراد کے تحفظ کے حق کی مکمل حمایت کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن واستحکام کیلئے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں