پی سی بی کا 38 کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے جو 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔ نئے کنٹریکٹس کے تحت بابر اعظم اور سلمان علی…

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 38 مینز کرکٹرز کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے جو 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
نئے کنٹریکٹس کے تحت بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل صرف ٹیسٹ کیٹگری کا حصہ ہیں۔
ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹگری میں ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
اسی طرح حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو ٹی ٹوئنٹی کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ ڈیولپمنٹ کیٹگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔


