خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور احمد پور سیال میں ٹریفک کے دو حادثات، 5 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاسائبر جرائم پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، محسن نقویپاکستان اور ترکیہ کا اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے پر زورپاکستان کی لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 25 فیصد اضافہدو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم اسلام آباد میں جاری ہےبی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروفتاجکستان نے افغانستان سے منشیات کی سمگلنگ کی ایک اور کوشش ناکام بنا دینائیجیریا میں 13واں پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جاری
معیشت

زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی سے درآمدی ایندھن کی بچت میں مدد ملے گی،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور اسے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پرتیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔ انہوں نے پیر…

زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پرمنتقلی سے درآمدی ایندھن کی بچت میں مدد ملے گی،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور اسے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پرتیزی سے عملدرآمد کررہی ہے۔

انہوں نے پیر کے  روز کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے سمیت اصلاحاتی ایجنڈا ایک بڑا اقدام ہے جس سے ملک کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ایندھن اورمہنگی بجلی کی بچت کی جاسکے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ صوبوں کے تعاون سے مکمل کیاجائے گا  انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں اٹھائیس ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کیاجائے گا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پچپن ارب روپے کی لاگت کا یہ منصوبہ تین ماہ میں مکمل کیاجائے گا جس سے  کاشتکاروں کو پیداوار بڑھانے اور آبپاشی مزید موثر طورسے کرنے میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے کہاکہ تمام صوبوں سے طالب علموں کوجدید زرعی تربیت کے حصول کیلئے چین بھیجاجائے گا اوراس سلسلے میں بلوچستان کیلئے دس فیصد کوٹہ مختص کیاگیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ہواوے سے معاہدے کے تحت تین لاکھ طالب علموں کو چین بھیجا جائے گا اوراس منصوبے میں بلوچستان کا کوٹہ دس فیصد ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان حکومت کا بجٹ میں سو فیصد اضافے کا مطالبہ پورا کردیاگیا ہے۔

 وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے تعاون سے صوبے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں کرے گی ۔

انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ بلوچستان کے اعلی تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان صوبے اور ملک کی ترقی میں اہم کردارادا کرینگے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان میں دانش سکولوں کے قیام کیلئے وفاقی بجٹ میں فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے امیدظاہر کی کہ بلوچستان کے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل ، وزیراعلی میرسرفرازبگٹی اورپوری صوبائی کابینہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

انہوں نے بلوچستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہرممکن قدم اٹھانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں