صدر کی تائیکوانڈو چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر عامر خان کو مبارکباد
صدر آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ساتویں تائیکو انڈو چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر پاکستان ایتھلیٹ عامر خان کو مبارکباد دی ہے۔ صدر نے آج (منگل)…

صدر آصف علی زرداری نے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی ساتویں تائیکو انڈو چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر پاکستان ایتھلیٹ عامر خان کو مبارکباد دی ہے۔
صدر نے آج (منگل) اپنے ایک بیان میں عامر خان کی کارکردگی کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیاکہ وہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ صد ر نے پاکستانی نوجوانوں میں اعلیٰ صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں مختلف کھیلوں کو فروغ دینے پرزور دیا۔بنکاک میں ہونےوالےساتویں ہیروز تائیکوانڈو انٹرنیشنل چمپئن شپ میں دنیا بھر سے تیس ممالک کےتین ہزار اتھلیٹس نے حصہ لیا جس میں مینگورہ کےبائیس سالہ عامر خان نے اپنےگروپ میں بھارت،فلپائن اورجاپان کے ایتھلیٹس کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاسل کیا تھا۔


