خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
بین الاقوامی

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، رُکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے آئندہ اجلاس کے لئے بھارت کے وزیراعظم سمیت ایس سی او رکن ملکوں کے تمام سربراہان حکومت کو…

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، رُکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال

دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے آئندہ اجلاس کے لئے بھارت کے وزیراعظم سمیت ایس سی او رکن ملکوں کے تمام سربراہان حکومت کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ ہمیں بعض دعوت ناموں کی توثیق بھی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس پروگرام کے مطابق پندرہ اور سولہ اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے متعلق ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی ترقی کے لئے مثبت اور شفاف کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کو تمام صوبوں اور سیاسی جماعتوں کی حمایت اور مقبولیت حاصل ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں