خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
معیشت

عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی بحری تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے بحری تجارت اور جہاز سازی کی صلاحیت کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وہ آج (جمعرات)…

عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی بحری تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی

عالمی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے بحری تجارت اور جہاز سازی کی صلاحیت کے فروغ کیلئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں عالمی بحری تجارت اور مالیاتی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے سمندری ماحول کے تحفظ اور بحری شعبے کے پائیدار طریقہ کار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی بحری تنظیم کا کام صرف ماحولیاتی تحفظ نہیں بلکہ ایسے حفاظتی معیارات بھی تشکیل دینا ہے جو عالمی تجارت کو پائیدار انداز میں چلانے کیلئے ضروری ہیں۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحق ڈار نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار ممالک میں سے ایک ملک کے طور پر ماحولیاتی پائیداری کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے ماہی گیری اور جہاز توڑنے کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی اور تجربات سے آراستہ کرنے کے حوالے سے اقدامات کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بندر گاہوں کا شعبہ سرمایہ کاری کے عمدہ مواقع پیش کرتا ہے جس کے کئی ٹرمینلز عالمی گروپوں کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔اس سے پہلے اپنے افتتاحی کلمات میں بحری امور کے وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان عالمی بحری تنظیم کے ضوابط پر مکمل کار فرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی گیارہ ہزار کلو میٹر پر محیط ہے جو اس کی تزویراتی اہمیت کو مزید نمایاں کردیتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی اہداف کے تحت سمندری تنوع کو یقینی بنارہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں