خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے 3 وکٹ پر 73 رنز بنالیے

اک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے پہلے روز انگلش کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 73 رنز بنا…

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نے 3 وکٹ پر 73 رنز بنالیے

اک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے پہلے روز انگلش کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 73 رنز بنا لئے، قومی سپنرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے مہمان ٹیم کے بیٹرز ایک بار پھر بے بس نظر آئے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

انگلش کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز بین ڈکٹ اور زیک کرالی نے کیا اور دونوں اوپنرز نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیاتاہم زیک کرالی 29 رنز بنا کر نعمان علی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے بیٹھے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ محض 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد انگلش ٹیم کے تجربہ کار بیٹر جو روٹ کریز پر آئے مگر کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین چلتے بنے۔انگلینڈ کو چوتھا نقصان بین ڈکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، بائیں ہاتھ کے بلے باز 52 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جبکہ جارح مزاج بیٹر ہیری بروک بھی ساجد خان کے سامنے بے بس نظر آئے اور محض 5 رنز بنا کر آف سپنر کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔کپتان بین سٹوکس 12، ریحان احمد 6 اور جیک لیچ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔انگلش ٹیم کیلئے 7 ویں وکٹ کی شراکت میں گّس ایٹکنسن اور جیمی سمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ایٹکنسن 39 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے، بعدازاں 91 رنز بنا کر جیمی سمتھ بھی پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور 35 کے مجموعی سکور پر عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 43 کے مجموعی سکور پر گری جب صائم ایوب 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 46 رنز کی مجموعی سکور پر کامران غلام بھی 3 رنز بناکر چلتے بنے۔قبل ازیں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ کوشش کریں گے کہ گرین شرٹس کے خلاف پہلی اننگز میں بڑا سکور کھڑا کریں اور حریف ٹیم کو پریشر میں لے کر آئیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا، ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دیتے تاہم کوشش ہوگی ابتدا میں سپنرز کے ذریعے اٹیک کر کے انگلش بیٹرز کی جلد وکٹیں حاصل کریں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں