728 x 90

افغان سرزمین سے پاکستان میں مبینہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

افغان سرزمین سے پاکستان میں مبینہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

افغان سرزمین سے پاکستان میں مبینہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے سابق افغان انٹیلی جنس چیف مسعود اندرابی نے بھارت، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کا دعوی کیا ہے۔ مسعود اندرابی نے دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان

افغان سرزمین سے پاکستان میں مبینہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے

سابق افغان انٹیلی جنس چیف مسعود اندرابی نے بھارت، فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کا دعوی کیا ہے۔

مسعود اندرابی نے دی ڈپلومیٹ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان حکومت بھارت سے مالی امداد حاصل کر کے پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں ناکامی کے بعد بھارت افغانستان میں پاکستان مخالف اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

مسعود اندرابی کے مطابق بھارت کی طالبان حکومت کی حمایت کا مقصد فتنہ الخوارج پر اثر و رسوخ قائم کرکے اسے پاکستان کے خلاف استعمال کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر پاکستان کی کارروائیاں بھارت کے لیے واضح پیغام ہیں۔

سابق افغان انٹیلی جنس چیف نے مزید کہا کہ طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کو پناہ دینا پاکستان کی سرحد پار کارروائیوں اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بیانات پاکستان کے اس مقف کو تقویت دیتے ہیں کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos