خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی

افغانستان میں بدترین سکیورٹی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ

افغان طالبان رجیم کی ناقص طرز حکمرانی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے ممالک کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔  امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کی نشاندہی…

افغانستان میں بدترین سکیورٹی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئے سنگین خطرہ

افغان طالبان رجیم کی ناقص طرز حکمرانی اور دہشتگردوں کی پشت پناہی خطے کے ممالک کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ 

امریکی جریدے یوریشیا ریویو نے افغانستان میں بگڑتی سکیورٹی صورتحال کی نشاندہی کی ہے۔ افغان طالبان رجیم کے اقتدار کے تقریباً 5 سال بعد بھی افغانستان علاقائی سکیورٹی بحران سے دوچار ہے۔

یوریشیا ریویو نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان کے سکیورٹی بحران کے اثرات اس کی سرحدوں سے باہر تک پھیل رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیمیں افغان سرزمین سے سرگرم ہیں جو پڑوسی ممالک کیلئے مسلسل خطرات پیدا کر رہی ہیں۔ 

طالبان رجیم کا طرز حکمرانی اور کنٹرول سکیورٹی کے اس معیار میں تبدیل نہیں ہوسکا جس کی ہمسایہ ممالک کو توقع تھی۔ پاکستان، چین، روس اور ایران کو افغان سرزمین سے جڑی سرحد پار دہشتگردی، شدت پسندی اور سکیورٹی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔ 

نیشنل ریزسٹینس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود بھی طالبان رجیم کے زیر اثر افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اور ان کی سرپرستی کی تصدیق کرچکے ہیں۔ طالبان رجیم میں عدم استحکام اور سکیورٹی خطرات سے پاکستان کا موقف ایک بار پھر درست ثابت ہوا کہ افغانستان ایک ناکام ریاست ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں