بازارلوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
صدیق اکبر بازار، لوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے جید علماء کرام، مشائخ عظام، قراء، طلبہ اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے…

صدیق اکبر بازار، لوہاراں والا، جھنگ صدر میں جمالِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے جید علماء کرام، مشائخ عظام، قراء، طلبہ اور بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
کانفرنس کے مہمان خصوصی شیخ العرب والعجم، عارف باللہ حضرت مولانا پیر سید محمد شاہ قریشی ہاشمی عباسی نقشبندی مجددی فضلی صاحب دامت برکاتہم تھے۔ اس موقع پر شیخ الحدیث حضرت مولانا پیر عبدالرحیم، حضرت مولانا پیر مفتی محمد یوسف عمران، حضرت مولانا سید مصدوق حسین شاہ بخاری، حضرت مولانا قاری ثناء اللہ حبیبی، حضرت مولانا پیر مفتی عبیداللہ رحیمی، حضرت مولانا قاری غلام مرتضیٰ، حضرت مولانا پیر فیصل مرزا، حضرت مولانا پیر جعفر مبارک، حضرت مولانا محمد افضل، قاری حیدر علی، قاری یاسین، قاری لقمان، قاری ابوبکر قاسمی اور مولانا پروفیسر ناصر حسن عارفی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی اور سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کیا۔ مقررین نے حاضرین کو سیرتِ رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات سے آگاہ کرتے ہوئے محبتِ رسول ﷺ اور دینی اقدار کی اہمیت پر گفتگو کی۔
کانفرنس کے انتظامات میں حضرت مولانا پیر مفتی عبیداللہ نقشبندی مجددی فضلی صاحب، مدیر مدرسہ رحمۃ للعالمین للبنین والبنات، جھنگ صدر کی کاوشیں شامل رہیں۔ کانفرنس میں علماء کرام، طلبہ اور عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔


