جھنگ میں سنگین جرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی، رابری، ڈکیتی اور مویشی چوری کی وارداتیں بھی کم، ڈی پی او ساجد حسین
جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی مؤثر کمانڈ، مسلسل نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع جھنگ میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم کے گراف…

جھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی مؤثر کمانڈ، مسلسل نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں ضلع جھنگ میں گزشتہ سال کی نسبت سنگین جرائم کے گراف میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق رابری، ڈکیتی، سرقہ مویشی، نقب زنی اور وہیکل چھیننے سمیت مختلف سنگین جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی، مسلسل نگرانی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
ڈی پی او ساجد حسین نے جرائم میں کمی پر پولیس افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ جرائم کی روک تھام میں افسران و جوانوں کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا اہم کردار ہے۔
ڈی پی او ساجد حسین کے مطابق جرائم میں 50 فیصد سے زائد کمی جھنگ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور مؤثر حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف دباؤ برقرار رکھا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھنگ پولیس جرائم کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کارروائیاں مزید مؤثر بنائے گی۔


