خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
معیشت

حکومت کا فائیو ای فریم ورک پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ

حکومت نے برآمدات، ای پاکستان، ماحول، توانائی اور ایکویٹی اور بااختیار بنانے پر مشتمل لائحہ عمل کی تیاری پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ جمعرات کے روز اسلام…

حکومت کا فائیو ای فریم ورک پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ

حکومت نے برآمدات، ای پاکستان، ماحول، توانائی اور ایکویٹی اور بااختیار بنانے پر مشتمل لائحہ عمل کی تیاری پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے فیصلہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال کے زیرصدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ فریقوں کا سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں اس لائحہ عمل پر عملدرآمد کے لئے نجی شعبے کے ماہرین اور ماہرین تعلیم کی رائے لی جائے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقتصادی اور ترقیاتی ترجیحات کا درست تعین منصوبہ بندی کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھنے کے لئے اپنی برآمدات اور آمدن کو بڑھانا ہو گا۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگلے چھ ماہ میں وزارت منصوبہ بندی کو ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کردیا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں