حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، وزیرپٹرولیم
وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ آج(منگل) کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں…

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
آج(منگل) کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں حکومت کے اقدامات کے باعث مہنگائی مجموعی طورپر اڑتیس فیصد سے کم ہوکر بارہ فیصد ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا معاشی اعشاریوں کے مطابق ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے۔
انہوں نے کہا نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


