خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

دارارقم سکول جھنگ سٹی کے طلبہ و طالبات کی زونل سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی، 6 نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں

دارارقم سکولز کے زیرِ اہتمام زونل سطح پر غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جھنگ، چنیوٹ اور گوجرہ کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور…

دارارقم سکول جھنگ سٹی کے طلبہ و طالبات کی زونل سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابی، 6 نمایاں پوزیشنیں حاصل کر لیں

دارارقم سکولز کے زیرِ اہتمام زونل سطح پر غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع جھنگ، چنیوٹ اور گوجرہ کے مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ان مقابلہ جات میں دارارقم سکول جھنگ سٹی کے ہونہار طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں، خوداعتمادی اور بہترین تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 6 مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کیا۔کامیاب طلبہ و طالبات میں مختلف کیٹیگریز میں ابیحہ فاطمہ نے تیسری، رمین نے دوسری،ایمان زہرا نے دوسری، نعمان اشرف نے دوسری ،تقی عباس نے تیسری جبکہ سعد ظفر نے دوسری اور حمدان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کامیابی پر پرنسپل انس حماد شاہاور دارارقم سکول جھنگ سٹی کے اساتذہ کرام کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جن کی محنت، بہترین رہنمائی، تربیت اور مسلسل حوصلہ افزائی نے طلبہ و طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور کامیابی کے حصول کے قابل بنایا۔ اساتذہ کی انتھک محنت اور طلبہ کی لگن اس کامیابی کا اہم سبب ہےاس موقع پر تعلیمی و سماجی حلقوں نے پرنسپل انس حماد شاہ، اساتذہ کرام، کامیاب طلبہ و طالبات اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں، تقریری مہارت اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔دارارقم سکول جھنگ سٹی کی یہ کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ادارہ محض نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ بچوں کی ہمہ جہت تربیت، کردار سازی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں