خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
بین الاقوامی

سکاؤٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

سکاوٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔ اس تحریک کے بانی رابرٹ اسٹیفن سن اسمتھ بیڈن پاول تھے، یہ دن سکاوٹ تحریک کے بانی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ سکاؤٹ تحریک سکول کے…

سکاؤٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

سکاوٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اس تحریک کے بانی رابرٹ اسٹیفن سن اسمتھ بیڈن پاول تھے، یہ دن سکاوٹ تحریک کے بانی کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔

سکاؤٹ تحریک سکول کے بچوں کی ایک رضاکارانہ، غیر سیاسی اور تعلیمی تحریک ہے جس کا مقصد معاشرے میں بہتری لانا ہے۔

سکاوٹ سرگرمیاں جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کے فروغ کے ذریعے نوجوانوں کی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ 

صدر مملکت اور وزیراعظم پیغامات: 

صدر آصف علی زرداری نے سکاؤٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے مجھے اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خدمت سکاؤٹنگ کی روح ہے، سکاؤٹس کو بحرانوں اور روزمرہ کی زندگی میں خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے، سکاؤٹس شجرکاری، خواندگی اور سماجی بہبود کے اقدامات کی قیادت کریں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں سکاؤٹس کے عالمی دن پر پاکستان اور دنیا بھر کے سکاؤٹس کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن اور بحران دونوں وقتوں میں تربیت یافتہ سکاؤٹس کا گراں قدر کردار رہا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان میں سکاؤٹ تحریک یونہی فروغ پاتی رہے گی جس سے ہر لڑکے اور لڑکی کو سکاؤٹنگ کی اقدار کو اپنانے اور قوم کی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب ملے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں