خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نئے منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیاسیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیاپنجاب اورعمان کا زراعت، ماہی گیری میں تعاون بڑھانے پر اتفاقنائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی سہولت کاری سے صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اہم پیشرفتپاکستان کی معیشت رواں سال 4 فیصد بڑھنے کی توقع ہے: وزیرخزانہجھنگ:انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، شالیمار ٹائیگر، ربوہ کرکٹ کلب اور گیلانی کرکٹ کلب فاتحخواتین انڈر 19 سہ فریقی سیریز: پاکستان، بنگلہ دیش کے درمیان میچ فیصل آباد میں جاری
متفرق

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج…

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پانچ خوارج کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کے دوران پانچ خوارج ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور ملحقہ علاقوں میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں