خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
معیشت

صدر مملکت کی کچی کینال منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

 صدر آصف علی زرداری نے کچی کینال منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زوردیا ہے جس سے بلوچستان میں سات لاکھ تیرہ ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرنے میںمدد ملے گی۔ انہوں نے پیر…

صدر مملکت کی کچی کینال منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے کی ہدایت

 صدر آصف علی زرداری نے کچی کینال منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل کرنے پر زوردیا ہے جس سے بلوچستان میں سات لاکھ تیرہ ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرنے میںمدد ملے گی۔

انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں سرسبز پاکستان منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت اس منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرے گی تاکہ ترجیحی بنیاد پر اس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔

صدر کو سرسبز پاکستان منصوبے کیلئے چھ نہریں تعمیر کرنے کے بارے میں بھی بتایاگیا۔

انھیں بتایاگیا کہ چشمہ رائٹ بینک کینال، کچی کینال، رانی کینال ، گریٹر تھل کینال، چولستان کینال اور تھر کینال جیسی چھ اہم نہروں کی تعمیر سے پاکستان کی زرعی استعداد میں اضافہ ہوگا ، قابل کاشت علاقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک میں لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں بھی ترقی ہوگی۔

اجلاس میں صدر نے ان اہم نہروں پرسرسبز پاکستان اقدام کے تحت جلد کام شروع کرنے اور سیم اورپانی کے ضیاع سے بچائو کیلئے اطراف میں کنکریٹ کے استعمال کے ساتھ ان کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ پانی کے بہائو کے درست اعدادشمار یقینی بنانے کیلئے ستائیس ٹیلی میٹری پوائنٹس قائم کئےجائیںگے

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں