خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
پاکستان

غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دوسرے سرکاری محکمے پوری قوت سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ…

غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے،آرمی چیف

بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دوسرے سرکاری محکمے پوری قوت سے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ ان سرگرمیوں کے نتیجے میں وسائل کی چوری اور اقتصادی نقصانات کو روکا جاسکے۔

انہوں نے یہ بات کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس کے دوران آرمی چیف کو نظرثانی شدہ ایکشن پلان، سندھ میں کچے کے علاقے میں آپریشن، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دوسرے منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سلامتی، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی، بیرونی کرنسی کی قدر کو معمول پر لانے کے اقدامات، کراچی کی بہتری کے منصوبے، سندھ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے منصوبوں اور گرین سندھ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے ان اہم اقدامات سے فوائد حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکموں میں ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ ریاستی ادارے، حکومتی محکمے اور عوام صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں