مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے درپے ہے۔ مودی حکومت نے ہندوتوا کے فروغ کیلئےانتہا پسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی۔ ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا
مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے درپے ہے۔ مودی حکومت نے ہندوتوا کے فروغ کیلئےانتہا پسند ہندووں کو مسلمانوں کیخلاف مظالم کی کھلی چھوٹ دے دی۔
ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی مسماری اورعبادات پرجبراً پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دَل نے مسلمانوں کی قبروں کو مسمار کر دیا۔
لینڈ جہاد کا نام دے کر انتہا پسند ہندووں نے مزارکی مسماری کے دوران ڈھول بجا کر خوشی کا بھی اظہار کیا۔ دہلی کےعلاقے منڈاولی میں بھی ہندو انتہا پسند تنظیم رکشا دَل کے کارندوں نے مسلمانوں کو نماز پڑھنے سے بھی روک دیا۔
انتہاپسند ہندو تنظیم رکشا دَل کے کارکنوں نے کہا کہ کوئی مسلمان نہ تو نماز پڑھ سکے گا اور نہ ہی گلیوں میں نکل سکے گا۔
سیکولرریاست کے نام نہاد دعویدار بھارت میں مسلمانوں کیخلاف مظالم ریاستی جبرکا حصہ بن چکے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *