ناصر اقبال اور نور زمان چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان اسلام آباد میں جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پہلے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے مصر کے…

پاکستان کے ناصر اقبال اور نور زمان اسلام آباد میں جاری چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
پہلے سیمی فائنل میں ناصر اقبال نے مصر کے ابراہیم الکبانی کو 48 منٹ میں 11-9، 8-11، 11-4 اور 11-4 سے شکست دی۔
دوسرے سیمی فائنل میں نور زمان نے ہم وطن محمداشعب عرفان کو 11-7، 11-9 اور 11-9 سے شکست دی۔


