خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگیوزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زورصاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دیآج ڈاک کا عالمی دن منایا گیابھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہپاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی، وزیراعظم
معیشت

وزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی کاروباری برادری کے درمیان مسلسل رابطے سے تجارتی لحاظ سے قابل عمل سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی، شراکت داریوں کے فروغ…

وزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کی کاروباری برادری کے درمیان مسلسل رابطے سے تجارتی لحاظ سے قابل عمل سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی، شراکت داریوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانے میں مدد ملے گی۔

وہ آج اسلام آباد میں فاؤنڈرز کاربن نیٹ ورک کی قیادت میں نیدرلینڈز کے کاروباری وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ بھی وفد کے ہمراہ تھے۔

محمد اورنگزیب نے پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان قریبی اقتصادی تعاون کے مواقع اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نیدرلینڈز کا تجربہ، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری اہم شعبوں میں پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے نجی سرمائے کو متحرک کرنے، خصوصی مہارت سے استفادہ کرنے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی کو تجارتی لحاظ سے قابل عمل منصوبوں میں تبدیل کرنے کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری کو اہم ذریعہ قرار دیا۔

نیدرلینڈز کے وفد کے ارکان نے پاکستان کے کاروباری ماحول اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے امکانات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں