خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
معیشت

وزیر مواصلات کا ملک میں موٹرویز کی تعمیر کیلئے حکومت کی ترجیحات کا اعادہ

مواصلات کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار…

وزیر مواصلات کا ملک میں موٹرویز کی تعمیر کیلئے حکومت کی ترجیحات کا اعادہ

مواصلات کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا خاتمہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما جی جی جمال سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر محب وطن وسیع تر قومی مفاد میں عزم استحکام آپریشن کی مکمل حمایت کریگا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی بہتر صورتحال سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے بہت ضروری ہے اور ملکی ادارے اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے چین، افغانستان اور وسطی ایشیا کیلئے ایک گزرگاہ قرار دیا اور خطے میں بین الصوبائی شاہراہوں اور موٹرویز کی تعمیر کیلئے حکومت کی ترجیحات کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں