خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
معیشت

وزیراعظم کا شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پرزور

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد کار موجود ہے اور کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے…

وزیراعظم کا شمسی توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی ضرورت پرزور

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد کار موجود ہے اور کسانوں کو سستی بجلی کی فراہمی کیلئے اسے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خزانہ کو ملک میں دس لاکھ ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کیلئے کاروباری منصوبہ وضع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ دو سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو تین ماہ تک سہولت فراہم کرنے کیلئے ترقیاتی بجٹ سے پچاس ارب روپے منہا کردئیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سالانہ اسی ارب روپے کی بچت کیلئے بلوچستان میں اٹھائیس ہزار ٹیوب ویلز شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے اس منصوبے کو عملدرآمد کے مرحلے میں لے جانے پر بلوچستان کے وزیراعلی اور دوسری متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کو سراہا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ وقت کم ہے اورہمیں تیزی سے کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برآمدات اور درآمدات کی مال برداری پرپانچ ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں جبکہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے پاس صرف بارہ بحری جہازوں کا بیڑہ ہے جبکہ اسے تنخواہوں کی مد میں پانچ ارب حاصل ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ حکومت نے سو ارب روپے کے ریونیو کے حصول اور ٹیکس چوری کے رجحان کی حوصلہ شکنی کیلئے جائیداد کی خریدوفروخت کے شعبے پر ٹیکس عائد کئے ہیں۔

انہوں نے وزرا سے کہاکہ وہ محنت سے کام کریں اور کامرس اورآئی ٹی کے وزرا سے تجاویز لیں تاکہ برآمدات بڑھائی جاسکیں۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ سے کہا کہ وہ محرم کے مہینے کے دوران صوبوں کے ساتھ روابط یقینی بنائیں اور صوبوں، آزادجموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کریں۔

اس سے پہلے کابینہ ارکان نے گزشتہ روز وزیرستان میں شہید ہونے والے فوجیوں اور کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے شہید ڈی ایس پی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں