وزیراعظم کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کی تیزترین ، بلاتعطل سروس فراہمی یقینی بنانے کا عزم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آج(بدھ) اسلام…

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری راغب کرنے کے لئے حکمت عملی پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایشیا انٹرنیٹ اتحاد کے منیجنگ ڈائریکٹر جیف پینے کی سربراہی میں اس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مصنوعی ذہانت کے بارے میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے پاکستان کو مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں خطے کا ممتاز ملک بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں انٹرنیٹ کی تیزترین اور بلاتعطل خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان اقدامات کے تحت حکومت کے پورے نظام کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے۔
شہبازشریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو ڈیجیٹل طریق کار اور خودکار نظام کی جانب گامزن کرنا سنگ میل ہوگا۔


