خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ملک کی پہلی قومی یوتھ پالیسی آئندہ دو ماہ میں متعارف کرائی جائے گی، رانا مشہوداپریل سے اب تک پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے، اسحاق ڈاروزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے سو روزہ جامع ترقیاتی منصوبے کا اعلان کردیابلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لیراولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کا کھیل ختم، سری لنکا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 74 رنز بنا لیےروسی فوج کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ سائبیریا میں گر کر تباہ ہو گیا ،تمام انیس افراد ہلاکبھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک قتل کی سازش کے مقدمے میں ملوث بھارتی شہری نکھل گپتا امریکی قانون کی گرفت میں آگیاپاک فوج نے فتح-3 سُپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
پاکستان

وزیراعظم کا پاکستانی نوجوانوں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حکومتی…

وزیراعظم کا پاکستانی نوجوانوں کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینے اور اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں اینڈیور گروپ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، جدت اور کاروباری سوچ پاکستان کی معاشی ترقی کے اہم محرکات ہیں اور حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے اشتراک کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں اسٹارٹ اپس کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس آئی ٹی پارک کو اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے مؤثر اشتراک سے جدید آئی ٹی ایکو سسٹم کا مرکز بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اینڈیور گروپ کے عالمی تجربے اور پاکستان میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اس کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیاب کاروباری اداروں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستانی اسٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کیے جا سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے اینڈیور گروپ پر زور دیا کہ وہ پاکستانی کاروباری افراد کی استعداد کار بڑھانے، عالمی سطح پر ان کی رہنمائی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے روابط کے فروغ میں اپنا کردار مزید مؤثر بنائے۔

اس موقع پر وفد نے وزیراعظم کو اینڈیور گروپ اور پاکستان میں اس کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اینڈیور ایک فلاحی اور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو دنیا بھر میں انتہائی مؤثر کاروباری شخصیات کو پالیسی رہنمائی اور مشاورت فراہم کرتا ہے۔

وفد نے بتایا کہ ادارہ پاکستان میں 2022 سے کام کر رہا ہے اور گزشتہ چار سال کے دوران ایک جامع نظام کے تحت آٹھ پاکستانی اسٹارٹ اپس کو منتخب کرکے رہنمائی اور معاونت فراہم کر چکا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں