728 x 90

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس استعدادِ کار کے جامع تخمینے کا نظام وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایف بی آر کو ٹیکس استعدادِ کار کے جامع تخمینے کا نظام وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے محصولات کی وصولی بڑھانے اور ٹیکس کے انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی استعدادِ کار کا تعین کرنے کی خاطر جامع اور سائنسی طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں ایف بی آر میں

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے محصولات کی وصولی بڑھانے اور ٹیکس کے انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں ٹیکس کی استعدادِ کار کا تعین کرنے کی خاطر جامع اور سائنسی طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں انہوں نے محصولات میں اضافے اور ادارہ جاتی اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ توانائی کے شعبے کے ساتھ مل کر غیر دستاویزی معاشی سرگرمیوں اور ٹیکس چوری میں ملوث افراد اور کاروباری اداروں کی نشاندہی کریں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کو ٹیکسٹائل، مشروبات، اسٹیل، پولٹری، خوردنی تیل و گھی اور ٹائر بنانے کے شعبوں میں دسمبر تک پیداواری نگرانی کا ڈیجیٹل نظام مکمل طور پر فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چینی کے شعبے کے پیداواری اعدادوشمار اور ایف بی آر کے ریکارڈ میں مطابقت ایف بی آر کے ٹریکنگ نظام کی موثر کارکردگی کا مظہر ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ چینی، سیمنٹ، تمباکو، ٹائلز اور کھاد کے شعبوں میں ٹریکنگ کا نظام مکمل طور پر فعال ہے، جبکہ سات سو ارب روپے سے زائد ٹیکس حاصل ہونے کی صلاحیت کے حامل مزید پانچ شعبوں میں اِس نظام کے نفاذ کا کام حتمی مراحل میں ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos