وزیرمنصوبہ بندی کا ساتویں زراعت شماری کا افتتاح
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری قابل اعتماد ڈیٹا پر…

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آج(بدھ) کو اسلام آباد میں ساتویں زراعت شماری کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل زراعت شماری قابل اعتماد ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی میں مددگارثابت ہو گی جس سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق زرعی پیداوار میں اضافے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے پاکستان جیسے زرعی ملک کے لئے زرعی اعداد و شمار کی اہمیت کو ااُجاگر کیا اور ایک خودکار مقامی نظام متعارف کرانے پر ادارہ شماریات پاکستان کی تعریف کی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پیداوار میں اضافے کیلئے شعبوں کی نشاندہی اور بہتر پیداوار کیلئے ضروری وسائل کی فراہمی کے ذریعے جمع کیے گئے اعدادوشمار زرعی پالیسیوں کی تشکیل میں مدد گار ثابت ہوںگے۔
انہوں نے کہاکہ اعدادوشمار ان اقدامات میں بھی معاون ہوںگے جن کا مقصد کسانوں کی پیداوار اوران کی مجموعی فلاح بہبود کو بہتر بنانا ہے۔
ادھر منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے چینی سفیر سے اسلام آباد میں ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پربروقت عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے حکومت کے غیرمتزلزل عزم پرزوردیا ۔وفاقی وزیر نے اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پرکام بہتر کرنے کی ضرورت پر زوردیا جس میں پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو سہولت دینے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔


