خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
معیشت

وفاقی وزارت تعلیم کا بچوں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی تعلیم کی وزارت ایک تاریخی منصوبہ شروع کرے گی جس کا مقصد سکول کے بچوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و…

وفاقی وزارت تعلیم کا بچوں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کیلئے منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی تعلیم کی وزارت ایک تاریخی منصوبہ شروع کرے گی جس کا مقصد سکول کے بچوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان بھر کے ساڑھے تین سو سکولوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

یہ پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مقام بنانے کے اقدام کو مستحکم کرنے کے حکومتی تزویراتی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

مراکز ورچوئل رئیلٹی، مصنوعی ذہانت اور اعدادو شمار کے تجزیے جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعارف کرائیں گے اور انہیں مستقبل کی کوششوں میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کیلئے تیار کریں گے۔

منصوبے کا مقصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارتیں اور استعداد کار بڑھانا، ڈیجیٹل مستقبل کیلئے طلبہ کو تیار کرنا، پاکستانی برآمدات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اہلیت بڑھانا اور پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی مقام بنانا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں