اقتصادی امور کے وفاقی وزیر احد چیمہ نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے پرغورکیا گیا تاکہ وہ برآمدی منڈیوں تک زیادہ موثر انداز میں رسائی
اقتصادی امور کے وفاقی وزیر احد چیمہ نے آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے پرغورکیا گیا تاکہ وہ برآمدی منڈیوں تک زیادہ موثر انداز میں رسائی حاصل کر سکیں اور قومی معیشت میں اپنا کردار بڑھا سکیں۔
اجلاس کے دوران احد چیمہ نے کہا کہ حکومت ملکی سطح پر مقامی معاشی ایجنڈے پر عمل پیرا جو میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بناتے ہوئے پاکستان کی قومی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی منصوبہ بندی میں پالیسی کے تسلسل، وسائل کی موثر تقسیم اور پائیدار طویل مدتی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت اور صنعت دونوں کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *