خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
جھنگ

ٹاؤٹ مافیا کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کارروائیاں تیز، دو ملزمان گرفتار

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب آپریشنز کرتے…

ٹاؤٹ مافیا کے خلاف جھنگ پولیس کی بڑی کارروائیاں تیز، دو ملزمان گرفتار

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کے احکامات پر جھنگ پولیس نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تھانوں کی حدود میں کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے ملزم اللہ دتہ جبکہ تھانہ وریام کی حدود سے ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان چوری، رسہ گیری، مالِ مسروقہ کی خرید و فروخت اور تھانوں میں مداخلت کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ عناصر جرائم پیشہ افراد کی سہولت کاری میں بھی سرگرم تھے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے واضح کیا ہے کہ جرائم میں سہولت کاری کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹاؤٹ کلچر کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط حکمت عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ ٹاؤٹوں کی سرپرستی کرنے والے افراد کے خلاف بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں