خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
بین الاقوامی

پاکستان اورامریکہ کا دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کاعزم

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سرکردہ رکن ٹام سوازی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور پاک، امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم…

پاکستان اورامریکہ کا دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے کاعزم

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے سرکردہ رکن ٹام سوازی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی اور پاک، امریکہ تعلقات ، دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

رکن کانگریس ٹام سوازی نے سفیر پاکستان کو امریکہ میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ پاک، امریکہ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی مثبت پیش رفت انتہائی حوصلہ افزا ہے۔

سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ نے کہاکہ خیر سگالی اور دوستی کے اس جذبے کو ہمہ جہتی تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے لئے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہیں۔

سفیر پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر نیک جذبات کا اظہار کرنے پررکن کانگریس ٹام سوازی کا شکریہ ادا کیا۔

ٹام سوازی نے پاک، امریکہ تعلقات کی مضبوطی اور امریکہ کے لئے خدمات پر پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا ۔

سفیرپاکستان اورٹام سوازی نے دوران گفتگو پاک، امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے ،عوامی روابط کے فروغ کے حوالے سے مل کر کام کرنے اور امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کومتحرک و مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں