پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری انتخابات کے بارے میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ
پاکستان نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری انتخابات کے بارے میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیانات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ بات حیران کن نہیں کہ بھارت نے پانچ اگست کی اپنی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کے سات سال مکمل ہونے سے ایک روز قبل ایسے بیانات جاری کیے ہیں، جن کے ذریعے وہ جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قانون اور خود بھارت کی طرف سے کیے گئے بین الاقوامی وعدوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آزاد کشمیر سے متعلق آئینی اور قانونی فریم ورک کے مطابق پرامن، شفاف اور منظم انداز میں ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو آزاد جموں و کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا نہ تو کوئی قانونی جواز حاصل ہے اور نہ ہی اخلاقی اختیار، جبکہ اس نے خود مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بنیادی سیاسی حقوق اور جمہوری آزادیوں سے محروم رکھا ہوا ہے۔
طاہر اندرابی نے ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کے پرامن حل کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *