پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل (GLCM) کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ، آئی ایس پی آر
پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل (GLCM) کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے…

پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل (GLCM) کے توسیعی رینج ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح 4 کے توسیعی ورژن میں جدید ایویانکس اور جدید ترین نیوی گیشنل معاون نظام نصب کیے گئے ہیں، جو اسے زیادہ فاصلے پر موجود اہداف کو اعلیٰ درستگی اور مؤثر صلاحیت کے ساتھ نشانہ بنانے کے قابل بناتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں سے متعلق اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی جانچ کی گئی، جس کا مقصد درستگی میں بہتری اور نظام کی بقا کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ متعلقہ ترقیاتی ادارے کے سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا۔
صدرِ مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے فتح 4 کے توسیعی رینج ورژن کے کامیاب تجربے پر متعلقہ حکام، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور اس اہم پیش رفت کے لیے ان کی تکنیکی صلاحیت، محنت اور عزم کو سراہا۔


