خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا، ملک فیصل عباس اکیرا صدر اور فہد خالد نائب صدر منتخبپہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہ
بین الاقوامی

پاکستان کا تنازعات کے پرامن حل کیلئے عالمی کوششوں میں تیزی لانے کا مطالبہ

پاکستان نے کہا ہے کہ 'تحفظ کی ذمہ داری' (R2P) کے فریم ورک کی سب سے بڑی ناکامی طویل تنازعات اور غیر ملکی قبضے کی ان صورتحال میں عیاں ہے، جہاں بین الاقوامی برادری…

پاکستان کا تنازعات کے پرامن حل کیلئے عالمی کوششوں میں تیزی لانے کا مطالبہ

پاکستان نے کہا ہے کہ ‘تحفظ کی ذمہ داری’ (R2P) کے فریم ورک کی سب سے بڑی ناکامی طویل تنازعات اور غیر ملکی قبضے کی ان صورتحال میں عیاں ہے، جہاں بین الاقوامی برادری کی توجہ کے باوجود بلا خوفِ احتساب مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ‘تحفظ کی ذمہ داری’ اور نسل کشی، جنگی جرائم، نسلی صفائی اور انسانیت کے خلاف جرائم کی روک تھام پر ہونے والی بحث کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ “ایسا دوبارہ کبھی نہیں (Never Again) کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا ہے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے مظالم کے متاثرین کے لیےنہ کوئی ذمہ داری، نہ تحفظ اور نہ ہی احتساب  کا کوئی نظام موجود ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل طویل عرصے سے جاری تنازعات اور دیرینہ مسائل کو، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی قانونی حیثیت کے مطابق پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں میں تیزی لائے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں