728 x 90

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری پر زور

پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری پر زور

پاکستان نے پھر کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور

پاکستان نے پھر کہا ہے کہ مشرقِ وسطی میں موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت اور سفارتکاری آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی تمام کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں سرگرم ہے اور اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین کے درمیان صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہرممکن کوشش کر رہے ہیں کہ تمام فریق دوبارہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات کی طرف آئیں تاکہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور بائیس جون کے پاکستان-قطر مشترکہ اعلامیے کی روح کے مطابق تمام اختلافات دور کیے جا سکیں۔

ترجمان نے کہا پاکستان اس بات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ فریقین انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے اپنے عہد کی مکمل پاسداری کریں۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے جوہری پروگرام کی سکیورٹی سے متعلق ڈی ڈبلیو کی دستاویزی فلم کو گمراہ کن، قیاس آرائیوں پر مبنی اور متعصبانہ ذرائع سے تیار کردہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دستاویزی فلم پاکستان کے جوہری پروگرام کی تاریخ، ارتقا اور مقاصد کو یا تو درست طور پر سمجھنے میں ناکام رہی ہے یا پھر انہیں جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اپنے کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام، جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق جامع تکنیکی، قانونی اور ادارہ جاتی نظام، اور اپنے مجموعی جوہری پروگرام کی مضبوطی پر مکمل اعتماد ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روکنے کا فیصلہ معلومات کو دبانے کی اس کی پرانی پالیسی کا تسلسل ہے۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos